ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’رام مندر بنانا اور دفعہ 370 ہٹانا فرقہ پرستی ہے تو میں فرقہ پرست ہوں‘، اتر پردیش بی جے پی صدر کا بیان

’رام مندر بنانا اور دفعہ 370 ہٹانا فرقہ پرستی ہے تو میں فرقہ پرست ہوں‘، اتر پردیش بی جے پی صدر کا بیان

Tue, 17 Aug 2021 23:55:46    S.O. News Service

کانپور،17؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) انتخابات کے موقعوں پر اشتعال انگیزبیانات دینے  اور اخبارات میں  چھاجانے میں بعض لیڈران ماہر ہوتے ہیں،  اُنہیں ان باتوں سے کوئی سروکار نہیں ہوتا کہ اُن کے بیانات پر الیکشن کمشنر کی طرف سے کاروائی ہوسکتی ہے، تعجب کی بات یہ بھی ہے، کئی سارےلیڈران اشتعال انگیز بیانات دیتےہیں مگر اکثر اُن کے خلاف کسی طرح کی کاروائی ہوتی نظر نہیں آتی، اب جبکہ  اتر پردیش میں اسمبلی الیکشن کے دن  قریب آتے جا رہے ہیں،  بی جے پی لیڈروں کے ہندوتوا پر مبنی اور اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔

تازہ بیان  اتر پردیش میں بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتردیو سنگھ کا سامنے آیا ہے جنہوں نے   کانپور میں امرت مہوتسو میں شامل ہونے کے دوران  بتایا کہ ’’اگر ہندو ہونا فرقہ پرستی ہے تو میں فرقہ پرست ہوں، وندے ماترم گانا فرقہ پرستی ہے تو میں فرقہ پرست ہوں، رام مندر بنانا اور  دفعہ 370 ہٹانا فرقہ پرستی ہے تو میں فرقہ پرست ہوں، کشمیری پناہ گزینوں کی بات کرنا فرقہ پرستی ہے تو میں فرقہ پرست ہوں، مجھے یہ کہنے میں کوئی گریز نہیں ہے۔‘‘

 بی جے پی کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’سوامی وویکانند نے خواب دیکھا تھا کہ ہندوستان ایک بار پھر سے عالمی گرو بنے۔ ان کے خوابوں کو وزیر اعظم نریندر مودی شرمندۂ تعبیر کر رہے ہیں۔ ہندوستان کی عزت پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے۔ بی جے پی لیڈر کے مطابق  آج ہندوستان کو امید کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔‘‘


Share: